پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس دفعہ 370اور 35اے کی بحالی کے لئے ریزولیشن لائے گی :تنویر صادق

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق کا کہنا ہے کہ دفعہ 370اور 35اے کی بحالی کو یقینی بنانے کی خاطر حکومت کوشاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ سیشن کے دوران ہی نیشنل کانفرنس کی جانب سے دفعہ 370 کی بحالی کو لے کر ریزولیشن پیش کیا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے اسمبلی احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلی اجلاس کے پہلے روز سپیکر کا انتخاب اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو خطاب کرنا تھا اور اس ضمن میں پہلے ہی ممبران کو آگاہی فراہم کی گئی تھی لیکن پی ڈی پی ممبر نے بزنس رولز کی خلاف ورزی کی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صرف میڈیا میں بنائے رہنے کی خاطر پی ڈی پی ممبران نے ایسا کیا۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ نے واضح کیا کہ دفعہ 370اور 35اے کی بحالی کو جو وعدہ این سی نے کیا ہے اس کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ اسی اسمبلی سیشن میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے 370کی بحالی کو لے کر ریزولیشن لایا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img