بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.3 C
Srinagar

ہندوارہ میں تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر:منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں ایک ایس پی او سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت ارشاد احمد غازی، سجاد احمد راتھر ساکنان کرال پورہ کرال گنڈ اور سید انور گیلانی ساکن ٹمگواری کنل کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کرال گنڈ کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او کی سربراہی میں کرال گنڈ کی اننون کراسنگ پر ایک ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دورا ن تین افراد کو روکا گیا اور تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے105 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد تینوں کو موقع پر ہی گرفتا کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت ارشاد احمد غازی، سجاد احمد راتھر ساکنان کرال پورہ کرال گنڈ اور سید انور گیلانی ساکن ٹمگواری کنل جو کپوارہ میں ایس پی او کے طور پر تعینات ہے، کے طور پر ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کرال گنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img