جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

مودی نے ہریانہ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہریانہ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک کے عوام کو ان کے ریاستی یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، "اپنے شاندار تاریخی ورثے کے لیے مشہور ہمارے ہریانہ نے ملک کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ ریاست کے یوم تاسیس پریہاں کی پیش رفت میں تعاون فراہم کرنے والے اپنے بھائی بہنوں کو دلی مبارک باد دینے کے ساتھ ہی میں ان کی خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت کی خواہش کرتا ہوں۔”
مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر مسٹرمودی نے کہا، ’’مدھیہ پردیش کے تمام باشندوں کو ریاست کے یوم تاسیس پر بہت بہت مبارک باد۔ میری خواہش ہے کہ قدرتی دولت اور ثقافتی ورثے سے مالا مال یہ ریاست ہر میدان میں ترقی کے نئے معیارات قائم کرتی رہے۔
کرناٹک ریاست کی تشکیل کے دن کے موقع پر، انہوں نے کہا، "کنڑ راجیوتسووا کرناٹک کی مثالی ثقافت اور روایات کو تسلیم کرنے کا ایک خاص موقع ہے۔ اس ریاست کو بہترین لوگوں کا آشیرواد حاصل ہے، جو تمام شعبوں میں ترقی اور اختراع کو طاقت دے رہے ہیں۔ کرناٹک کے لوگوں کو ہمیشہ خوشی اور کامیابی نصیب ہو۔‘‘

Popular Categories

spot_imgspot_img