اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

کشمیر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں تین رہائشی مکان، تین دکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

سری نگر: وادی کشمیر میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں تین رہائشی مکان، تین دکان اور ایک گائو خانہ خاکستر ہوا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دادر کوٹ علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں تین رہائشی مکان اور ایک گائو خانے کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ یہ آگ رات کے قرین ڈھائی بجے لگ گئی جس کے نتیجے میں تین دو منزلہ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تارزو علاقے میں جمعہ کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں تین دکان خاکستر ہوگئے۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سوپور کے تارزو علاقے میں جمعہ کی علی الصبح پانچ بجکر بیس منٹ پر آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں تین دکان خاکستر ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img