سری نگر/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے دسویں راشٹریہ ایکتا دیو س کے موقعہ پر آج یہاں سول سیکریٹ کے اَفسروں اور ملازمین کو ” اتحاد کا حلف “ دِلایا ۔جموں میں مقیم ملازمین نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ حلف برداری کی تقریب میں حصہ لیا۔ان سرکاری ملازمین نے پختہ عہد کیا کہ وہ قوم کے یکجہتی ، اتحاد، سا لمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے خود کو وقف کریں گے اور اِس پیغام کو دوسرے ہم وطنوں تک پھیلانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔اُنہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ ملک کے اتحاد کے جذبے کے تحت وہ اَپنے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا رول اَدا کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ یہ بات یہاں قابل ذِکر ہے کہ یہ دِن اِس مُلک کے اتحاد میں ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے خدمات کی یاد میں منایا جاتا ہے۔آج یہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150 ویں یوم وِلادت ہے اور اِس دِن کو ملک بھر میں سال 2014 ءسے” راشٹریہ ایکتا دیوس“کے طور پر منایا جاتا ہے۔