بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.3 C
Srinagar

کے پی ڈِی سی ایل کا صارفین کو ڈی ٹی نقصان سے بچنے کیلئے بجلی کا منصفانہ اِستعمال کر نے پر زور

1,554 ڈی ٹی کا بفر سٹاک برقرار اور اہم مواد ذخیرہ

سری نگر/کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے اَپنے گھریلو صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ بجلی کا منصفانہ اِستعمال کریں جس سے ڈی ٹیز (ڈومیسٹک ٹرانسفارمرز) کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے گا جس کے نتیجے میں سردیوں میں بجلی کی بندش اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کے پی ڈی سی ایل کے ترجمان نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی فلیٹ ریٹ والے علاقوں میں صارفین بوائلر اور ہیٹر جیسے کروڈ ہیٹنگ گیجٹ کااِستعمال کر رہے ہیں جو ڈی ٹیز کو شدید اوور لوڈ اور نقصان پہنچاتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا ،” میٹر والے علاقوں میں غیر مجاز طریقے سے بجلی اِستعمال کرنے کے ارادے سے صارفین کی جانب سے میٹروں کو بائی پاس کرنے اور بیئر کنڈکٹر پر ہکنگ کی روکتھام کے لئے رات کی نگرانی تیز کردی گئی ہے۔“کے پی ڈِی سی ایل نے شدید سردیوں میں ڈی ٹی نقصان کا اندازہ لگانے اور صارفین کو مدد فراہم کرنے کے لئے اس موسم سرما میں 1,554 ڈی ٹی کا بفر اسٹاک برقرار رکھا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ برفباری کی صورت میں 2030 سٹیل کے کھمبوں، 600 کلومیٹر کنڈکٹر اور 128 بیرل ٹرانسفارمر آئل کا ذخیرہ بھی فوری مرمت اور بحالی کے کاموں کے لئے ذخیرہ بھی کیا گیا ہے۔کے پی ڈِی سی ایل نے ڈی ٹیز، ایس ٹی پیز، اے سی ایس آر اور ٹی آئل کے ڈیپ ریزرو بفر پر بھی کام کیا ہے جسے بھاری برفباری کی وجہ سے سردیوںمیں ایسی کوئی ضرورت پیش آنے پر اِستعمال کیا جائے گا۔کے پی ڈِی سی ایل نے گزشتہ موسم سرما میں وادی کشمیر کے تمام 10 اضلاع میں صارفین کی سہولیت کے لئے 1,412 ڈی ٹی کا بفر سٹاک برقرار رکھا گیاتھا۔
ترجمان نے کے پی ڈِی سی ایل کی جانب سے خراب شدہ ڈی ٹی کو مقررہ وقت کے اندر تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ صارفین کی طرف سے ضرورت سے زیادہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے ڈی ٹی کو بار بار پہنچنے والے نقصانات کوپانپور میں سینٹرل ورکشاپ، کے پی ڈی سی ایل کی تمام ڈویژنل ورکشاپوں اور پینل میں شامل ایس ایس آئی یونٹوںمیں ڈی ٹیز کی مرمت کے لئے تکنیکی عملے کے چوبیس گھنٹے ورکنگ شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل متبادل ٹائم لائنز ملیں گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img