منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

غلطی کے مرتکب آفیسران کو بخشا نہیں جائے گا :نائب وزیر اعلیٰ

جموں: جموں وکشمیر کے نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری نے جمعے کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس نے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آفیسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نیشنل کانفرنس ورکروں سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے موجودہ سرکار کو منڈیٹ دیا ہے اور ہم وعدہ کرتے ہیں لوگوں کے توقعات پر کھرا اترنے کی بھر پور کوششیں کریں گے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا :’نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے لوگوں کو برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کرنے کے وعدئے پر کاربند ہے۔‘انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار لوگوں کو بہت کچھ دے گی کیونکہ وعدوں کو پورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہم مختلف محکموں کو جائزہ لے رہے ہیں ۔ ان کے مطابق مجھے اس بات پر حیرانی ہوئی کہ لیبر محکمہ میں بہت ساری اسکیمیں ہیں لیکن لوگوں کو ان اسکیموں سے پرے رکھا گیا۔
سریندر کمار چودھری نے کہاکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران لوگوں کو جو نہیں ملا نیشنل کانفرنس کی حکومت وہ فراہم کرئے گی۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انڈسٹری محکمہ میں بھی بہت ساری اسکیمیں ہیں اور ان سے فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ آفیسران کو سخت ہدایت دی گئی کہ جو بھی غلط کاموں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نائب وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہم کسی آفیسر کو ٹرانسفر نہیں کریںگے لیکن جو غلطی کرئے گااس کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img