منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
9.8 C
Srinagar

ملازمتیں پیدا کرنا سب سے زیادہ دباؤ والا عالمی مسئلہ: سیتا رمن

نئی دہلی:  مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو روایتی مینوفیکچرنگ پر مبنی ترقی کے راستے کے علاوہ متبادل ترقی کی حکمت عملیوں اور ان سے پیدا ہونے والی ملازمتوں کی اقسام کو تلاش کرنے کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملازمتیں پیدا کرنا سب سے زیادہ دباؤ والا عالمی مسئلہ ہے کیونکہ مسلسل اقتصادی مشکلات اور تیز رفتار تکنیکی تبدیلی نوجوانوں کے لئے نوکری بازار میں داخل ہونے کے لیے درکار مہارتوں کی نئی تعریف کر رہے ہیں۔
محترمہ سیتا رمن نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سالانہ میٹنگ میں مکمل اجلاس میں’عالمی بینک کو اپنی مستقبل کی حکمت عملی کی سمت کیسے تشکیل دینی چاہیے اور صارفین کو ابھرتے ہوئے میگاٹرینڈز کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے زیادہ نوکریاں بنانے میں کیسے مدد کرنے چاہیے، موضع پر مداخلت میں یہ بات کہی۔
وزیر خزانہ نے نوٹ کیا کہ عالمی بینک اس سے قبل علاقائی رجحانات اور روزگار پر ان کے ممکنہ اثرات پر متعدد مطالعات کرچکا ہے، جس میں ‘گرین جابز’، اے آئی کے بعد کی ملازمتیں اور بدلتی ڈیموگرافی کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں جیسے علاقے شامل ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وقت کی ضرورت ایک زیادہ جامع، کثیر شعبوں کا تجزیہ ہے – جو اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ ابھرتے ہوئے رجحانات آپس میں کیسے کام کرتے ہیں اور نوکری کے نقصان اور ملازمت کی تخلیق دونوں پراثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تجزیے میں جغرافیائی سیاسی تقسیم اور خوراک کی پیداوار، برآمدات اور متعلقہ روزگار جیسے شعبوں پر اس کے اثرات جیسے عوامل پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے عالمی بینک سے ملازمتوں کی تخلیق، ہنر اور محنت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈیٹا، تجزیات اور علمی کام کی بنیاد پر اعلیٰ ترجیحی مہارت کے شعبوں کی نشاندہی کرنے میں ممالک کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی۔
وزیر خزانہ نے ان اسکیموں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے ایک واضح نفاذ کی حکمت عملی کے ساتھ نتیجہ پر مبنی روڈ میپ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img