اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

جموں وکشمیر کے صحافیوں کا دورہ تلنگانہ جاری،نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی چیوٹ کا دورہ کیا،مرکزی وزیر سے اہم ملاقات

رشید راہل

حیدرآباد: پی آئی بی سری نگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق راتھر کی قیادت میں جموں و کشمیر کے14 صحافیوں پرمشتمل ایک گروپ نے تلنگانہ کے 5 روزہ”پریس ٹور“ کے ایک حصے کے طور پر جمعرات کو’ نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی چیوٹ (این ایس ٹی آئی) ودیا نگر کا دورہ کیا۔ زمینی سطح پر حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ کو سمجھنے کے لیے پریس انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام یہ دورہ ہورہا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این ایس ٹی آئی (ڈبلیو) پرینکا سری نواسن نے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی چیوٹ (این ایس ٹی آئی) ودیا نگر نے طلباءکے ہمراہ صحافیوں کے گروپ کاخیرمقدم کیا۔اس انسٹی چیوٹ میںطالبات کے لئے( جنرل اور او بی سی) کے لئے رجسٹریشن وداخلہ فیس 150روپے ،ٹیوشن فیس 150روپے اورجم خانہ فیس 50روپے مقرر کی گئی ہے ۔

اسی طرح (ایس سی اور ایس ٹی ) طالبات کے لئے رجسٹریشن وداخلہ فیس 25روپے ،ٹیوشن فیس50روپے اورجم خانہ فیس 50روپے مقرر کی گئی ہے ۔منعقدہ ملاقاتی نشست کے دوران پرینکا سری نواسن نے کہا کہ نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی چیوٹ (این ایس ٹی آئی) اُن اہم اداروں میں سے ایک ہے، جو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ ( ڈی جی ٹی)، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت، حکومت ہندکے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے صحافیوں کے گروپ کو” این ایس ٹی آئی “ کی طرف سے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے انسٹی چیوٹ کی طرف سے پیش کیے جانے والے مختلف کورسز کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ان کا کہناتھا کہ ان کورسز میںمقامی صنعت کو فروغ دینے کی ضرورت کے مطابق طلباءکو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا اور خود کاروباری بننے کے لیے ضرورت پر مبنی تربیت فراہم کرنا شامل ہے۔ این ایس ٹی آئی کی طرف سے پیش کردہ تربیتی کورسز کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام کورسز معیشت اور لیبر مارکیٹ کے مختلف شعبوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ این ایس ٹی آئی صنعت کی مخصوص ضروریات کے مطابق نئے دور کے درج ذیل کورسز بھی پیش کر رہا ہے جیسے ڈرون پائلٹ، ڈرون ٹیکنیشن وغیرہ۔اس پریس ٹور کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر کے میڈیا وفد نے فیشن ڈیزائن اور ٹیکنالوجی، کاسمیٹولوجی، آرکیٹیکچرل ڈرافٹ مین، انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ کے تربیتی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے جدید تربیتی سہولیات کا تجربہ اور مشاہدہ بھی کیا۔ قبل ازیں جموں و کشمیر کے میڈیا وفد نے مختلف کورسز کے فیکلٹی ممبران اور طلباءسے بات چیت کی اور ادارے کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔دورے کے دوران اس گروپ نے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کیساتھ ملاقات کی ،جس دوران کان کنی سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img