سان ٹیاگو: چلی کے دارالحکومت میں اسکول کے اندر دھماکہ خیز آلات کے استعمال سے ہونے والے دھماکے میں کم از کم 35 طلبہ زخمی ہو گئے، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔
ملٹری پولس کے لیفٹیننٹ کرنل فرنینڈو البورنوز نے بتایا کہ بدھ کی صبح، باروس آرانا نیشنل بورڈنگ اسکول میں طلبہ کا ایک گروپ احتجاج کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کر رہا تھا جب ایک ڈیوائس میں دھماکہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی طلبہ کو مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا، اور ایک استاد کو بھی صحت خراب ہونے کی وجہ سے طبی امداد کی ضرورت ہے۔
میوچیوئل دی سیگوریداد اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر رافیل بورگوانو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اسپتال میں داخل پانچ مریضوں میں سے، فی الحال چار کی حالت تشویشناک ہے۔
میٹرو پولیٹن ایریا کے صدارتی نمائندے گونزالو ڈوران نے میڈیا کو اس بات کا تعین کرنے کی اہمیت پر زور دیا کہ آیا طلبہ کی کمیونٹی سے باہر کے لوگ شامل تھے۔
انہوں نے واقعے کو "انتہائی سنگین” قرار دیا، جس میں انہوں نے زخمی طلبہ کو پہنچنے والے "سنگین نقصان” اور واقعات کی نوعیت دونوں پر روشنی ڈالی۔
یو این آئی