تلنگانہ کے گورنر سے ملاقات ، جشنو دیو نے ایسے دوروں کے انعقاد پر پی آئی بی کی ستائش کی
رشید راہل
حیدرآباد :جموں و کشمیر کے مختلف اخبارات کے تقریباً 12 صحافیوں پر مشتمل ایک گروپ نے بدھ کو راج بھون تلنگانہ میں گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما سے ملاقات کی۔ مذکورہ گروپ’ پریس ٹور‘ کے ایک حصے کے طور پر پریس انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام تلنگانہ کے پانچ روزہ دورے پر ہے، جس میں ایک ریاست /یوٹی کے صحافیوں کو دوسری ریاست /یوٹی میں لے جایا جاتا ہے تاکہ وہ حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ کو سمجھ سکیں۔ زمینی سطح وفد کی سربراہی پی آئی بی حیدرآباد کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شروتی پاٹل اور پی آئی بی سری نگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق راتھر کررہے ہیں۔
جموں و کشمیر کے میڈیا گروپ کا تلنگانہ کے معزز گورنر نے خیرمقدم کیا۔اس موقع پر جشنو دیو ورما نے ریاست تلنگانہ کے بارے میں روشنی ڈالی اور کہا کہ ریاست ثقافت، ورثہ، فن اور دستکاری سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی صنعت کاری اور ترقی اہم کامیابیاں ہیں۔
صحافیوں کے لیے ایسے دوروں کے انعقاد میں پی آئی بی کے اقدام کو سراہتے ہوئے تلنگانہ کے گورنر نے کہا کہ’آج کے مواصلاتی اور اعلیٰ درجے کی صحافت کے دور میں اس طرح کے دورے بہت اہم ہیں، حکومت کے بہترین طریقوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے اضلاع کا دورہ کرنا اور ان تعلیمات کو ان کی اپنی ریاستوں میں واپس لے جانا ہمارے جمہوری نظام کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہے۔
“میڈیا وفد پانچ روزہ سفری پروگرام میں( INCOIS، NIN، NSTI) جیسے قومی اداروں کا دورہ اور مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت شامل ہے۔ وفد میں جموں و کشمیر کے روزناموں جیسے ایکسلشیئر، ایشین میل، کشمیر مانیٹر،گھڑیال، کشمیر آبزرور، برائٹر کشمیر، اسٹیٹ ٹائمز، روزنامہ اسٹیٹ سماچار اور اڑان کے صحافی شامل ہیں۔ پی آئی بی کے وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مانس کرشن کانتھ، وی گایتری اور آئی اے شیوچرن ریڈی شامل ہیں۔