بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں دوران شب ہلکے برف و باراں کا امکان

سری نگر:  محکمہ موسمیات نے کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم کی کسی بڑی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکے درجے کے برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔دریں اثنا شمالی کشمیر کے گریز میں راز دان ٹاپ پر بدھ کی صبح ہلکی برف باری ہوئی ہے تاہم گریز – بانڈی پورہ روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں وادی میں موسم ایک بار پھر بہتر ہوسکتا ہے اور 25 سے27 اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا: ’بعد ازاں 28 اکتوبر کو ایک اور کمزور مغربی ہوا وادی میں داخل ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔موصوف ترجمان نے بتایا تاہم وادی میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
موسمی صورتحال کے پیش نظر محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کھیت کھلیانوں میں کام جاری رکھنے کی صلاح دی ہے۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاٹی ہوئی فصل کا محفوظ ذخیرہ کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img