بخشی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے دوران نوجوان میدان میں کود پڑا
سری نگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں لجنڈس کرکٹ لیگ فائنل میں زائد از پچاس ہزار کے قریب شائقین کرکٹ کا ہجوم امڑ پڑا جس وجہ سے پولیس کو بھی انہیں سنبھالنا مشکل ہو گیا۔لوگوں کی بھیڑ کا یہ عالم تھا کہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سرہی سر نظر آرہے تھے۔اطلاعات کے مطابق بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں بدھ کی شام کو لنجڈس کرکٹ لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا اور سات بجے جوں ہی یہ میچ شروع ہوا تو شائقین کرکٹ کی بھیڑ اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوئی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ بخشی اسٹیڈیم پوری طرح سے بھر جانے کے بعد شائقین کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس وجہ سے اسٹیڈیم کے باہر موجود لوگوں نے احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ سو میں ٹکٹ خریدی تھی لیکن انہیں اس کے باوجود بھی اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ اگر اسٹیڈیم میں صرف 25 ہزار افراد کے لئے بیٹھنے کی گنجائش ہے تو اس ٹورنمنٹ کا انعقاد کرنے والوں نے کس طرح سے ہزاروں کی تعداد میں ٹکٹیں فروخت کیں۔
نامہ نگار کے مطابق لوگوں کی بھیڑ اتنا زیادہ تھی کہ پولیس کو بھی انہیں سنبھالنا مشکل ہو گیا اور اسٹیڈیم کے چھت پر بھی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
ایک اندازے کے مطابق فائنل میچ دیکھنے کے لئے پچاس ہزار شائقین کا ہجوم بخشی اسٹیڈیم میں امڑ پڑا تھا لیکن متعدد شائقین اس فائنل میچ کا لطف اٹھانے سے قاصر رہے کیونکہ اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھر گیا تھا۔بخشی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لنجڈس کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میچ کے دوران ایک نوجوان گیلری سے کودکر میدان میں آیا جس کو بعدازاں وہاں پرتعینات پولیس نے حراست میں لیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام کو بخشی اسٹیڈیم میں لنجڈس کرکٹ میچ کے دوران ایک نوجوان نے شائقین کی گیلری سے کود کر پچ کی طرف دوڑ پڑا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ اسٹیڈیم کی حفاظت پر تعینات عملے نے نوجوان کو فوری طورپر اپنی تحویل میں لے لیا اس دوران یوسف پٹھان سمیت کئی کھلاڑیوں نے حفاظتی عملے سے اس معاملے پر بات چیت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے نوجوان سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔