منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

عمر عبداللہ کو وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد  نیک خواہشات کا اظہار

مرکزجموں وکشمیرکی ترقی کےلئے ملکر کام کرے گا:وزیراعظم مودی

سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کی ترقی کےلئے اُن کے اور ان کی ٹیم کےساتھ مل کر کام کرے گا۔نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں اور کشمیر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا، 2019 کے بعد جب آرٹیکل 370 کو منسوخ اورسابقہ ریاست جموں وکشمیرکو دویونین ٹریٹریوں میں تقسیم کیا گیا تھا، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں پہلی منتخب حکومت ہے۔جے کے این ایس کے مطابق سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میںوزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ” جناب عمر عبداللہ جی کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔ عوام کی خدمت کےلئے ان کی کوششوں میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔“وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کر ے گا۔اسے پہلے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا، جنہوں دوسری مدت کےلئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالاہے اور اپنے دادا مرحوم شیخ عبداللہ اور والدڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بعد اس عہدہ پر قابض عبداللہ خاندان کی تیسری نسل ہے۔پانچ وزراءسکینہ مسعود، جاوید ڈار، جاوید رانا، سریندر چودھری اور ستیش شرما نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔سکینہ ایتو اورجاوید ڈار کا تعلق وادی کشمیر سے ہے،جاوید رانا،سریندر چودھری اور ستیچ شرما کا تعلق جموں خطے سے ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img