سری نگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے عمر عبداللہ کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت جموں وکشمیر کی ہمہ گیر ترقی کے لئے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دونوں جماعتوں نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے ساتھ امیدیں وابستہ ہیں۔
موصوف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا:’ میں عمر عبداللہ صاحب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں لوگوں نے ان کو منڈیٹ دیا ہے امید ہے کہ وہ اس کے مطابق کام کریں گے‘۔ان کا کہنا تھا: ’میں امید کرتی ہوں کہ جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے کام ہوگا لوگوں نے نیشنل کانفرنس اور بی جے پی دونوں پارٹیوں کو بڑا منڈیٹ دیا ہے‘۔
ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں‘۔قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ نے بدھ کو یہاں شیرکشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔
یو این آئی