جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

 عمر عبداللہ آج ایس کے آئی سی سی میں وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے،راہل گاندھی ،پرینکا گاندھی سمیت کئی اہم قومی لیڈران کی کشمیر آمد

سری نگر،: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ آج یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے۔

وہ جموں وکشمیر میں یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ ہوں گے جبکہ اس عہدے پر دوسری بار فائز ہوں گے۔
ان کی پہلی میعاد 2009 سے 2014 تک کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت کے تحت جموں و کشمیر کی ریاست کی مکمل حیثیت کے دوران تھی۔

 حلف بر داری کی اس تقریب میں کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی شرکت کررہی ہیں ،جو اب سے تھوڑی دیر پہلے سرینگر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں کچھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے نمائندے بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ عمر عبداللہ اور ان کے منتخب وزراء کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صبح 11.30 بجے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی ) میں عہدے اور رازداری کا حلف بھی دلائیں گے۔

دریں اثنا اس تقریب کے انعقاد کے لئے ایس کے آئی سی سی کے گرد و پیش سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
بتادیں کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز عمر عبداللہ کوحکومت تشکیل دینے کے لئے باقاعدہ دعوت دی تھی۔

راج بھون سری نگر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مواصلت میں کہا گیا تھا کہ عمر عبداللہ بدھ کے روز شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔جموں وکشمیر کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے کل 90 سیٹوں میں سے 42 سیٹوں پرجیت درج کی تھی جبکہ الائنس پارٹنر کانگریس نے 6 سیٹیں حاصل کی تھی۔

اس دوران آج سہہ پہر تین بجے نئی حکومت کے انتظامی سیکریٹریوں کی پہلی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔جوکہ سیول سیکریٹریٹ سرینگر میں منعقد ہوگی ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img