جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

یونین ٹیریٹری حیثیت عارضی،ریاستی درجے کی بحالی کے لئے پُر عزم :عمر عبداللہ

نیوزڈیسک

سرینگر: جموں وکشمیر کے نامزد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے سے قبل بدھ کی صبح نسیم باغ سرینگر میں واقع قائد ِ مزار( شیر کشمیر سے منسوب مزارت ِ انور اور مادر ِ مہربان)پر حاضری دی،جہاں انہوں نے اپنے دادا مرحوم اور دادی مرحومہ کے حق میں فاتحہ خوانی کی ۔عمر عبداللہ نے دونوں کی قبروں پر پھول بھی چڑھائے ۔

اس دوران انہوں نے میڈیا ایک سیکشن سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ جموں وکشمیر ایک یونین ٹیریٹری ہے، جو اپنے آپ میں بدقسمتی کی بات ہے۔ لیکن میں نے ہمیشہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یونین ٹیریٹری کے طور پر ہماری حیثیت عارضی ہے۔ ہم سے حکومت ہند نے وعدے کیے ہیں کہ ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔“

ان کا کہناتھا ’ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا وزیر اعلی ہونے کے اپنے چیلنجز ہیں۔‘ ۔تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے لئے مرکز کیساتھ وہ کام کریں گے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img