پیر, نومبر 23, 2026
11.1 C
Srinagar

کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

سرینگر، 23 نومبر:  کشمیر وادی میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پیر کے روز پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کشمیر، سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جائزہ سیکیورٹی اجلاس کی صدارت انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون سوجیت کمار سنگھ نے کی، جبکہ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) سی آئی ایف (کے)، جی او سی سی آئی ایف (وی) اور دیگر اعلیٰ سکیورٹی حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران وادی کشمیر میں مجموعی سکیورٹی گرڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی اور بلند ترین علاقوں کی سکیورٹی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔

اس موقع پر مختلف سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان باہمی تال میل کو مزید مضبوط بنانے، آپریشنل تیاریوں، علاقوں میں سکیورٹی کی مؤثر نگرانی، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور وادی بھر میں ایک مضبوط، فعال اور مربوط سکیورٹی نظام برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img