سری نگر: جنوبی کشمیر کے بیگ پورہ اونتی پورہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں کمسن بچی جاں بحق ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح بیگ پورہ اونتی پورہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب آوارہ کتوں نے آٹھ سالہ کمسن بچے پر حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے صدر ہسپتال ریفر کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
کمسن بچی کی شناخت آٹھ سالہ زوبیا گلزار دختر گلزار احمد نائیکو کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ اونتی پورہ میں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا دو بھر کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
