جمعرات, نومبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.4 C
Srinagar

کامن انٹرنس ٹیسٹ گھوٹالہ: سری نگر میں 1.31کروڑ روپیہ کی غیر منقولہ جائیداد قرق : ای ڈی

سری نگر:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بد نام زمانہ میڈیکل امتحانات پرچہ لیک معاملے میں 1.31کروڑ روپیہ مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو قرق کیا ہے۔
ای ڈی نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سری نگر میں سجاد حسین بٹ، محمد امین گنائی، سہیل احمد وانی اور شبیر احمد ڈار کی 1.31کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا۔
انہوں نے کہاکہ سال 2012میں کامن انٹرنس امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے معاملے میں سری نگر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ سال 2012میں جموں وکشمیر میں ہوئے کامن انٹرنس امتحانات کے پرچے افشاں ہونے کے بعد اس وقت کی حکومت نے تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کئے۔
جون 2012میں کامن انٹرنس ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد امیدواروں اور والدین نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ بورڈ کے چیرمین نے میڈیکل امتحانات کے پرچوں کو پانچ کروڑ روپیہ میں فروخت کیا ہے۔
کرائم برانچ نے جب اس کیس کو اپنے ہاتھ میں لیا تو سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آئے کہ کس طرح سے بوپی چیرمین اور ایک خاتون نے والدین کے ساتھ رابط قائم کرکے ان سے پیسے بٹور کر میڈیکل امتحانات کے پرچے فروخت کئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img