امت شاہ نے کہا”وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے آج حزب التحریر کو’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیا ہے“۔
انہوں نے کہا”یہ تنظیم دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہے، جس میں معصوم نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنا اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرناجو کہ ہندوستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سنگین خطرہ ہیں“۔
انہوں نے مزید کہا، ”مودی حکومت دہشت گردی کی قوتوں سے مضبوطی سے نمٹ کر ہندوستان کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔





