شاہ ہلال
اننت ناگ،: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس کوکرناگ علاقے میں لاپتہ ہونے والے ٹریٹوریلفوجی اہلکار کی لاش کوکرناگ کے جنگلی علاقے سے فورسز نے برآمد کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دو فوجی جن کا تعلق ٹریٹوریل آرمی سے تھا، 8 اکتوبر کو شروع کیے گئے انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران اننت ناگ کے جنگلاتی علاقے سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ لیکن ان میں سے زخمی ہوکر بھی ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی فوجی کو ضروری علاج کے لیے طبی مرکز میں لے جایا گیا اور اس کی حالت مستحکم ہے۔علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی اور لاپتہ فوجی اہلکار کی لاش جنگلی علاقے سے برآمد کر لی گئی۔ ایک پولیس افسر نے اسکی تصدیق کی ہے۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق مذکورہ اہلکار کا تعلق مخدم پورہ نوگام شانگس سے ہے ،انہوں نے کہا کہ مذکورہ مہلوک اہلکار اپنے پیچھے دو معصوم بچوں جن میں ایک بچی شامل ہے ،اور بیوہ کے علاوہ بزرگ والدین کو چھوڑ گیا ۔
علاقے میں جوہی یہ خبر پھیل گئی کہ مذکورہ اہلکار کی موت ہوچکی ہے ،پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ۔