ہفتہ, نومبر ۸, ۲۰۲۵
16.2 C
Srinagar

جموں و کشمیرکی سیاسی پارٹیاں حکومت کی تشکیل سے قبل ریاستی درجے کی بحالی کے لیے متحد ہوجائیں:اپنی پارٹی

نیوزڈیسک

سری نگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے رہنما غلام حسن میر نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت سازی کی بجائے ریاستی حیثیت کی بحالی کو ترجیح دیں۔انہوں نے خبر رساں ادارے کے این ایس کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں کو حکومت بنانے کے بارے میں سوچنے سے پہلے ریاست کی بحالی پر زور دینا چاہیے۔ ریاست کے بغیر جموں و کشمیر اسمبلی بے اختیار ہوگی۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں نے پہلے ہی ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا ہے۔‘

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام جماعتوں کو ریاست کی بحالی کے لیے اپنی کوششوں میں متحد ہونا چاہیے، قطع نظر اس کے کہ کون حکومت بناتا ہے اور کون نہیں؟۔ان کا کہناتھا ’جو بھی حکومت بنائے گا وہ ریاست کی بحالی کے بغیر کوئی حقیقی ریلیف نہیں دے سکے گا۔ مقبول حکومتوں کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے، لیکن ریاستی حیثیت کے بغیر، جموں و کشمیر حکومت بغیر دانتوں کے شیر کی طرح ہوگی۔‘

میر نے علاقائی سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ ریاستی حیثیت، اسمبلی کو بااختیار بنانے اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے متحد ہو جائیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img