پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
7.4 C
Srinagar

ایئر شو کے ہجوم میں پانچ افراد کی موت کا الزام، سرکاری تصدیق نہیں

چنئی، : ہندوستانی فضائیہ کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر ایئر شو اتوار کو ختم ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا کے مطابق مرینا بیچ کے سامنے ہجوم میں پھنسے 5 افراد کی دم گھٹنے اور بے ہوش ہونے کے باعث موت ہوگئی۔

لیکن پولیس اور سرکاری کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، جس میں کہا گیا تھا کہ اس تقریب کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

اپوزیشن پارٹی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 لاکھ لوگوں کے ہجوم میں پھنسے پانچ افراد جو ساحل سمندر پر ائیر شو کے لیے جمع ہوئے تھے، بے ہوش ہوگئے اور ان کا دم گھٹ گیا۔انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے اور کئی لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

لیکن وزیر صحت ایم سبرامنیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پروگرام کے لیے تمام حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور حکومت کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی۔ ان کے ایک صفحے کے بیان اور رابطہ کرنے پر کسی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہلاکتوں کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img