نیوزڈیسک
سری نگرسماج وادی پارٹی کی جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری خالد طفیل نے لیفٹنٹ گورنر کی جانب سے5ممبران اسمبلی کی نامزدگی کے اقدام پر سخت ردعمل دیاہے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک بیان میں سماج وادی پارٹی جموں وکشمیرکے جنرل سیکرٹری خالد طفیل نے کہاکہ یہ اقدام جمہوریت میں دراندازی اور حالیہ اسمبلی انتخابات کی قانونی حیثیت پرسوالیہ نشان لگانے کے مترداف ہے۔انہوں نے کہاکہ ایل جی کے ذریعہ پانچ ممبران کی نامزدگی سے جمہوری عمل پر سوال اُٹھے گااوراسمبلی انتخابات کی ساکھ متاثر ہوگی۔خالدطفیل نے انڈیا الائنس میں شامل جماعتوں پر زوردیاکہ وہ جموں وکشمیرمیں بھاجپا کو اقتدار سے باہررکھنے کیلئے متحد رہیں ۔





