پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
7 C
Srinagar

آنے والی حکومت ’دانتوں کے بغیر شیر‘ ہوگی

وزیراعلیٰ ’ربڑ سٹیمپ ہوگا: التجا مفتی
نیوزڈیسک

سری نگر پی ڈی پی کی نوجوان رہنما التجاءمفتی نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں آنے والی حکومت ایک’دانتوں کے بغیر شیر‘ ہوگی، جبکہ اس کا وزیر اعلیٰ’ربڑ سٹیمپ‘ اورمیونسپلٹی کا’شاندار میئر‘ ہوگا۔پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجاءمفتی نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پرایک پوسٹ میں لکھاکہ ایل جی کی طرف سے5ممبران اسمبلی کو نامزد کرنے اور چیف سکریٹری کی جانب سے کاروباری قواعد کے لین دین میں تبدیلی کے ساتھ، یہ واضح ہے کہ آنے والی حکومت بغیر دانتوں کے شیر ہوگی۔انہوںنے الزام لگایاکہ حکومت ہند جموں و کشمیر کو اختیار اور خودمختاری کی مزید کتنی چھین لے گی؟ ،وزیر اعلیٰ’ربڑ سٹیمپ‘ اورمیونسپلٹی کا’شاندار میئر‘ ہوگا۔ التجا ءمفتی نے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img