نیوزدیسک
سری نگرسیکورٹی حکام نے ہفتہ کوکہاکہ شمالی کشمیرکے سرحدی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سرحدپارسے دراندازی کی کوشش کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کی سری نگر میں قائم چنار کور نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہاکہ ایل اﺅسی کے نزدیک تصادم اس وقت شروع ہوا جب فوجیوں نے کپوارہ کے گگل دھر سیکٹرمیں مشتبہ سرگرمی دیکھی۔الرٹ فوجیوں نے مشکوک سرگرمی دیکھ کر چیلنج کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ چوکس فوجیوں نے موثر فائرنگ کا جواب دیا جس کے نتیجے میں2درانداز مارے گئے۔فوج نے پوسٹ میں کہاکہ سیکورٹی فورسز نے جاری آپریشن میں2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔فوج نے کہا کہ اس نے انکاو¿نٹر زون میں تلاشی کارروائی جاری رکھی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے کی تلاش جاری ہے اور آپریشن جاری ہے۔اایک بیان جاری کرتے ہوئے فوج نے کہا کہ ضبط کیے گئے ہتھیاروں اور دیگر مواد سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دہشت گردکوئی بڑی سازش انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی کسی بڑی سازش سے پہلے ہی فوج ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے پ±رعزم ہے۔





