نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو مہاراشٹر کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور واشیم، تھانے اور ممبئی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے جمعہ کو ایک ریلیز کے ذریعے یہ اطلاع دی۔
ریلیز کے مطابق، مسٹر مودی کل واشم میں تقریباً 23,300 کروڑ روپے کے زراعت اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق مختلف پہل کا آغاز کریں گے۔
مہاراشٹر کے اس دورے کے دوران وزیر اعظم تھانے میں 32,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ ان پروجیکٹوں کی بنیادی توجہ خطے میں شہری نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے۔





