پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
14.7 C
Srinagar

جموں کے بشناہ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

جموں: جموں میں بشناہ کے سکندر پور علاقے میں جمعرات کی صبح ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشناہ کے سکندر پور علاقے میں مقامی لوگوں نے جمعرات کی صبح ایک نہر کے نزدیک ایک لاش دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ لاش دیکھنے کے بعد لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
دریں اثنا لاش بر آمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img