جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

پونے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،تین ہلاک، بہار میں ہنگامی لینڈنگ

پونے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک

پونے،: مہاراشٹر کے پونے میں بدھ کو ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے کے بعد گر کر تباہ ہونے سے دو پائلٹوں سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ ہیریٹیج ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر صبح باودھن علاقے میں آکسفورڈ کاؤنٹی ریزورٹ کے ہیلی پیڈ سے ٹیک آف کرتے وقت گر کر تباہ ہوگیا۔

پولیس نے مرنے والوں کی شناخت دو پائلٹ پرمجیت سنگھ اور جی کے پلئی اور انجینئر پریتم بھردواج کے طور پر کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے صرف تین منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا جب وہ گھنی دھند کے درمیان پہاڑی علاقے سے گزر رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایک لیڈر کو لینے اور رائے گڑھ ضلع کے سوترواڑی لے جانے کے لیے ممبئی کی طرف جا رہا تھا۔

فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی

 بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہندوستانی فضائی سروس کے ایک جدید ہلکے ہیلی کاپٹر کو بدھ کی صبح تکنیکی خرابی کی وجہ سے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ جہاز میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔

فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہاکہ "ہیلی کاپٹر کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔”فضائیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہیلی کاپٹر کے انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔

 

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img