پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

گاندھی جینتی:منوج سنہا کی لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گاندھی جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا:’آئیے ہم سچائی، قربانی، عدم تشدد، بے لوث خدمت اور تعاون پر پوجی باپو کے نظریات اور اقدار پر عمل کرنے کا عہد کریں‘۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں مہا تما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ’گاندھی جینتی کے موقع پر میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔
انہوں نے کہا’آئیے ہم سچائی، قربانی، عدم تشدد، بے لوث خدمت اور تعاون پر پوجی باپو کے نظریات اور اقدار پر عمل کرنے کا عہد کریں‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ آئیے ہم معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے خود کو وقف کریں‘۔
بتادیں کہ گاندھی جینتی ملک میں ایک قومی چھٹی ہے جو ہر سال 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے اعزاز میں منائی جاتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img