سرینگر : جموں وکشمیر کے سات اضلاع کے 40اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے طے شدہ شیڈول کے مطابق شروع ہوا ،جو شام چھ بجے تک جاری رہے گا ۔
صوبہ کشمیر کے 16 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں جبکہ اسی طرح صوبہ جموں کے 24 اسمبلی حلقوں میں رائے دہندگان امیدواروں کی سیاسی قسمت پر اپنی مہر ثبت کررہے ہیں ۔
شمالی کشمیر کے تین اضلاع بارہمولہ ،کپوارہ اور بانڈی پورہ میں قائم پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہے ۔صبح 11 بجے تک الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق ووٹنگ کی شرح 28.12فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ایشین میل کی متعدد ٹیمیں انتخابی عمل کے حوالے سے فیس بک لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آپ تک پل پل کا اپ ڈیٹ پہنچا رہی ہیں ۔