پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

آئی جی کشمیر نے امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لی

سری نگر:کشمیر صوبہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے اتوار کو امن و قانون کی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا آئی جی کشمیر نے پولیس کنٹروم روم سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انہیں کشمیر صوبے کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
آئی جی کشمیر نے میٹنگ میں شریک آفیسران کو ہدایت دی کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر منصوبہ بندی اور نگرانی کے عمل کو مزید فعال کیا جائے۔
انہوں نے ضلعی ایس ایس پیز، سابیئر پولیس اور آئی ٹی اینڈ سوشل میڈیا سیلز کے سربراہان کو ہدایت کہ وہ سوشل میڈیا پر خصوصی نظر گزر رکھیں اور افواہیں پھیلانے والوں اور اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلا ف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔
آئی جی کشمیر نے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیراہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وادی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پولیس پبلک میٹنگوں کا انعقاد ناگزیر بن گیا ہے ۔
آئی جی نے میٹنگ میں شریک سبھی آفیسران کو ہدایت دی کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وہ مستعد رہیں۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس ، فوج ، پیرا ملٹری فورسز کے علاوہ سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران نے شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img