پیر, مارچ ۹, ۲۰۲۶
22.3 C
Srinagar

راجوری کے منجکوٹ میں ملی ٹنٹ ہینڈلر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط: پولیس

جموں،:جموں وکشمیر پولیس نے ضلع راجوری کے منجکوٹ علاقے میں ایک ملی ٹنٹ ہینڈلر کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن منجکوٹ نے ضلع کے نائکہ پنجگرین گائوں میں ایک اشتہاری ملزم کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ جائیداد میں 7 مرلہ اراضی شامل ہے جو اشتہاری ملزم شفیق احمد ولد محمد رمضان ملک ساکن نائکہ پنجگرین کی ملکیت ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ضبطی کی یہ کارروائی مجاز عدالت کی جانب سے ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 88 (جو بی این ایس ایس کی دفعہ 85 کے مطابق ہے) کے تحت جاری کردہ ضبطی کے حکم نامے کی باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی راجوری پولیس کے اس عزم کی عکاس ہے کہ دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف سخت قانونی اقدامات کئے جائیں گےاور قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی مقررہ طریقہ کار کے مطابق جاری رہے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img