چیف سیکرٹری کا رہائشی سہولیات فراہم کرنے میں مزید توجہ دینے پر زور
جموں/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج محکمہ مکانات و شہری ترقی (ایچ اینڈ یو ڈی ڈی) پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کی شہری آبادی کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے پر مزید توجہ دیں۔اُنہوں نے اِن باتوں کاا ِظہار محکمہ کی جانب سے عملانے والی فلیگ شپ ہاو¿سنگ سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈِی ڈِی، صوبائی کمشنر کشمیر ، صوبائی کمشنر جموں ، ایم ڈی ہاﺅسنگ بورد اور سی ٹی پیز نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے کہا کہ چونکہ شہری علاقوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لہٰذاشہروں میں مکانات کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے عوام خصوصاً شہری غریبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے۔
اَتل ڈولو نے کہا کہ شہروں میں مکانات کی غیر منصوبہ بند تعمیر پہلے سے سکڑتے ہوئے زمینی وسائل پر بہت بہت دباو¿ پڑ رہاہے۔ اِس کے پیش نظر محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہری علاقوں میں لوگوں کو سستی اور منصوبہ بندمکانات فراہم کرے۔اُنہوں نے جموںوکشمیریو ٹی کے مختلف حصوں میں بورڈ کے ذریعہ اُٹھائے جارہے ہاو¿سنگ کالونیوں کے جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ان منصوبوں پر کام میں تیزی لانے ، شہر میں رہنے والوں اور تعلیم حاصل کرنے یا روزی کمانے کے لئے شہروں میں آنے والی آبادی کے دیگر زمروں کے لئے مزید فلیٹ رہائش گاہیں بنانے کی منصوبہ بندی کرنے پر زور دیا۔دورانِ میٹنگ کمشنرسیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی مندیپ کور نے میٹنگ کو اُن تمام سکیموں اور پروجیکٹوں کے بارے میںجانکاری دی جو اس وقت جموںوکشمیر یوٹی میں نافذ العمل ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اپنے ہاو¿سنگ یونٹوں کو بلڈنگ بائی لاز کی مکمل پاسداری کے ساتھ تیار کر رہا ہے جس سے منظم طرزِ زندگی، جگہ کے مو¿ثر اِستعمال اور ماحول کو فروغ ملے گا جس سے اس کے رہائشیوں کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔ایم ڈی ہاو¿سنگ بورڈ آشیش گپتا نے گذشتہ برسوں میںمحکمہ کی طرف سے تیار کی جانے والی ہاو¿سنگ کالونیوں اور جموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع میں بننے والی ہاو¿سنگ کالونیوں کا جائزہ پیش کیا۔ اُنہوں نے اس طرح کے ہر ہاو¿سنگ پروجیکٹ کی طبعی و مالیاتی پیش رفت کی تفصیلات فراہم کرنے کے علاوہ دونوں شہروں جموں اور سری نگر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے محکمہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔میٹنگ میں یو ٹی کیپیکس کے تحت اس وقت تعمیر کی جانے والی ہاو¿سنگ کالونیوں کی مجموعی رفتار اور پیش رفت اور ای ڈبلیو ایس آبادی کے لئے فلیٹ رہائش اورپی پی پی موڈ کے تحت مختلف اراضی پارسلوں کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔





