ہفتہ, اپریل ۱۱, ۲۰۲۶
15.3 C
Srinagar

اسمبلی اِنتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ

جموں ضلع کے 11اسمبلی حلقے، 12لاکھ سے زائد رائے دہندگان، 1,494 پولنگ سٹیشن قائم

جموں/ضلع جموں کے 11 اَسمبلی حلقوں میں عام اِنتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے دوران یکم اکتوبر کو 12 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے۔اِس ضلع میں 11 اَسمبلی حلقے ہیں جن میں بشناہ (ایس سی)،سچیت گڈھ (ایس سی)، آر ایس پورہ۔جموں ساوتھ، باہو،جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں نارتھ، مڑھ (ایس سی)، اکھنور (ایس سی)،چھمب میں کُل12,00,977 رائے دہندگان ہیں جن میں 6,19,066 مرد، 5,81,887 خواتین اور 24 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے ضلع بھر میں رائے دہندگان کی آسانی اور بغیر پریشانی سہولیت کے لئے 1,494 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 609 شہری اور 885 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کی شرکت کو فروغ دینے اور رائے دہندگان کی سہولیت کے لئے جسمانی طور خاص اَفراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لئے مخصوص پولنگ سٹیشن ، خواتین کے لئے پنک پولنگ سٹیشن، نوجوانوں کے ذریعے چلائے جانے والے پولنگ سٹیشن، گرین پولنگ سٹیشن اور منفرد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ضلع کے تمام گیارہ اسمبلی حلقوں میں سے 74۔آر ایس پورہ۔جموںساوتھ اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 1,30,107 رجسٹرڈ رائے دہندگان رجسٹرد ہیں جن میں 67,322 مرد، 782 62,خواتین اور 3 خواجہ سرا ر ووٹرز شامل ہیں۔ اِس حلقے میں 149 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیںجن میں 98 شہری اور 51 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں تاکہ تمام رجسٹرڈ رائے دہندگان بغیر کسی رُکاوٹ کے اپنی رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔اس کے بعد 75 ۔باہواَسمبلی حلقہ کے رائے دہندگان کی تعداد 1,21,131 ہے جن میں سے 61,963 مرد، 59,159 خواتین اور 9 خواجہ سرا ووٹرز ہیں۔ اِس حلقے میںرائے دہندگان کی سہولیت کے لئے 139 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیںجن میں 131 شہری اور 8 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔
اِنتخابی حلقہ 72۔بشناہ ( ایس سی)1,19,988رجسٹرڈ رائے دہندگان کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جن میں 63,385 مرد ،56,602خواتین اور ایک خواجہ سرا ووٹرز شامل ہیں۔ حلقے بھر میں اِنتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے139 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 18 شہری اور 121 دیہی پولنگ سٹیشن ہیں۔ اِسی طرح 73 ۔سچیت گڈھ اسمبلی حلقہ میں 1,13,449 رائے دہندگان ہیں جن میں سے 59,727 مرد، 53,720 خواتین اور 2 خواجہ سرا ووٹرز ہیں۔ حلقے میں مجموعی طور پر 128 دیہی پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں تاکہ پولنگ کا عمل آسان اور بغیر کسی رُکاوٹ جاری رہے ۔حلقہ اِنتخاب 79۔جموں نارتھ میں1,11,811 رائے دہندگان ہیں جن میں 57,213 مرد، 54,595 خواتین اور تین خواجہ سراووٹرز شامل ہیں۔ اِس حلقے کے رائے دہندگان کی سہولیت کے لئے 117 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 87 شہری اور 30 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اِسی طرح76۔ جموں ایسٹ حلقہ اِنتخاب میں کُل 1,07,213 رائے دہندگان ہیں جن میں 54,021 مرد، 53,189 خواتین اور 3 خواجہ سرا شامل ہیں۔حلقے میں شراکتی ووٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے 153 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 131 شہری اور 22 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اسمبلی حلقہ 78 ۔جموں ویسٹ میں 1,06,252 ووٹر ہیں جن میں سے 53,811 مرد اور 52,441 خواتین شامل ہیں۔ ووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لئے 118 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 112 شہری اور 6 دیہی پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اِسی طرح 82۔چھمب حلقہ اِنتخاب میں رائے دہندگان کی تعداد 1,06,035 ہے جن میں 54,295 مرد اور 51,740 خواتین ہیں۔ حلقے میں 165 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں شہری 8 اور دیہی علاقوں میں 157 پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔اسمبلی حلقہ 77۔نگروٹہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 96,007 ہے جن میں 49,735 مرد اور 46,272 خواتین ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اِس حلقے میں 145 دیہی پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔حلقہ اِنتخاب 81۔اَکھنور (ایس سی) میں 95,386 رائے دہندگان ہیں جن میں 48,954 مرد، 46,430 خواتین اور 2 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔ ووٹنگ کو آسان بنانے کے لئے 127 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 12 شہری اور 115 دیہی علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔اِسی طرح سب سے کم رائے دہندگان والے حلقہ 80 ۔مڑھ (ایس سی) میں93,598 رجسٹرڈ ووٹرز ہیںجن میں 48,640 مرد، 44,957 خواتین اور ایک خواجہ سرا ووٹر زشامل ہیں۔ اِس حلقے میں 114 پولنگ سٹیشن ہیں جن میں سے 12 شہری اور 102 دیہی علاقوں میں شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آئندہ اِنتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے 47,963 ووٹرز ہوں گے ۔ حلقہ اِنتخاب82 ۔چھمب5,647 نئے رائے دہندگان کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ اسمبلی حلقہ 78۔جموں ویسٹ میں سب سے کم 2,801ووٹر ہیں۔ جموں کے بزرگ شہری، جو کُل رائے دہندگان کا تقریباً 18 فیصد ہیں، آئندہ انتخابات میں اہم کردار اَدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ 2,15,338 ووٹرز جن کی عمریں 60 برس یا اس سے زیادہ ہیں۔ جموں میں 100 سے 109 برس کی عمر کے 404 رائے دہندگان ہیں، 110سے119 برس کی عمر کے 29 اِنتہائی صد سالہ ووٹر ہیں اور یہ بات قابل ذِکر ہے کہ چھ ووٹر 120برس کی عمر کے ہوچکے ہیں اور اَپنا حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے۔ دریں اثنا، ضلع میں جہاں یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ کو آسان اور پُر امن بنانے کے لئے تمام اِنتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع کے مختلف حصوں میںووٹروں میں حق رائے دہی کے اِستعمال کی اہمیت کے بارے میں دلچسپی پیدا کرنے اور ووٹر ٹرن آو¿ٹ کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے متعدد رووٹرز بیداری پروگرام جار ی ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img