منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

چیف الیکٹورل آفیسر نے بانڈی پورہ اور گریز کا دورہ کیا

اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعدد سویپ پروگراموں میں شرکت کی

بانڈی پورہ/ چیف الیکٹورل آفیسر(سی اِی او) جموںوکشمیر پانڈورانگ کے پولے نے جمعرات کو بانڈی پورہ کا دورہ کیا اور آئندہ عام اِنتخابات کے لئے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ گریز اور بانڈی پورہ کے متعدد اہم مقامات پر پھیلا ہوا ہے۔اِس کا مقصد پورے ضلع میں اِنتخابی اِنتظام کو آسان او رمو¿ثر بنانا تھا۔چیف الیکٹورل آفیسر صبح سویرے داور گریز پہنچے اور بوائز ہائیر سیکنڈری سکول داوو میں سویپ ( ایس وِی اِی اِی پی) پروگرام میں شرکت کی جہاں طلبا¿ نے رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔اِس کے بعد اُنہوں نے بڈوآب میں پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا ۔اُنہوں نے سویپ کے تحت منعقدہ ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی۔اُنہوں نے رائے دہندگان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے پر اِنتظامیہ کی کوششوں کی سراہنا کی۔سی اِی او گریز سے روانگی کے بعد فارسٹ ٹریننگ سکول چترنار پہنچے جہاں گرین اینڈ پنک پولنگ سٹیشنوں پر ڈمی اِی وِی ایم کا معائینہ اور سویپ ڈرل کے علاوہ آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کے لئے ضلع کے عزم کی نقاب کشائی سمیت متعدد سرگرمیاں اَنجام دی گئیں۔
ضلع چناﺅ آفیسر منظور احمد قادری نے چترنار میں اِستقبالیہ خطاب پیش کیا جس میں اُنہوں نے چیف الیکٹورل آفیسر کو ضلع میں مو¿ثر اِنتخابی اِنتظامات کے لئے کی جانے والی تیاریوں اور سویپ سرگرمیوں کے بارے میںجانکاری دی۔اِس تقریب میں ثقافتی سگمنٹ بھی دیکھا گیا جس میں چھکری، بانڈ= پا>تھ=ر، رول پلےنگ، ووٹ اور جمہوریت کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے لوک پرزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ جمہوری عمل میں نوجوانوں کی زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پہلی بار رائے دہندگان کو بولنے کا موقعہ دیا گیا ۔دورانِ تقریب چیف الیکٹورل آفیسر نے جی اِی ایل ایس۔ 2024 کی کافی ٹیبل بُک بھی جاری کی جو اِنتخابات کے اہم پہلوو¿ں پر مبنی ایک اشاعت ہے۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں شفاف اِنتخابی عمل کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کو اُجاگر کیا اور رائے دہندگان کی بیداری کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے بانڈی پورہ میں ریکارڈ توڑ تعداد میں رائے دہندگی کے لئے اُمید کا اظہار کیا اور بیداری پیدا کرنے میں ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی۔سی اِی او نے کہا کہ ہر ووٹ ہماری جمہوریت کے لئے اہم ہے اور اَپنے پیغام میں تمام اہل شہریوں پر زور دیا کہ وہ اِس جمہوری عمل میں فعال طور پر حصہ لیں اور مقررہ تاریخ پر اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کریں۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتخابات پُرامن طریقے سے جاری ہیں اور ہماری توجہ سب کو محفوظ اور قابل رسائی ووٹنگ کا تجربہ فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈِی اِی او بانڈی پورہ محمد رفیق بٹ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے ڈگری کالج بانڈی پورہ کے نامزد کاﺅنٹنگ سینٹر کا دورہ کیا اور صاف ستھرے اور سرسبز اِنتخابی عمل کی علامت کے لئے پتنگ بازی کی تقریب اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اُنہوں نے کاﺅنٹنگ سینٹر میں لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام شراکت داروںپر زور دیا کہ وہ آزادانہ ، منصفانہ اور شراکت دار اِنتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم رہیں۔اِس موقعہ پر جنرل اوبزرور بانڈی پورہ اور سوناواری اسمبلی حلقہ نیلسن ایون باگے،جنرل اوبزرور گریز رام نواس یادو ، ایکس پنڈیچر اوبزرور سدیپ دباس، پولیس اوبزرور آدرش سدھو، ایس ایس پی ہرمیت سنگھ، اے ڈی سی محمد اشرف بٹ، اے ڈی سی ظفر حسین شاول اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img