جمعہ, ستمبر ۱۲, ۲۰۲۵
27 C
Srinagar

ون نیشن ۔ون الیکشن ……..

جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے دوسرے اہم مرحلے میں کل ووٹنگ ہونے جارہی ہے۔ 6اضلاع کے 26اسمبلی حلقوں میں ہو رہے اس مرحلے میں کل 239اُمیدوار میدان میں ہیں، جن میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ،کانگریس کے یو ٹی صدر طارق حمید قرہ،بی جے پی کے یوٹیصدر رویندر رینا اور اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری قابل ذکر ہیں۔دوسرے مرحلے کے ان انتخابات کے لئے ہو رہی انتخابی مُہم کل شام اختتام پذیر ہوئی ،اس طرح ان علاقوں میں جاری شور شرابہ بھی ختم ہو گیاہے جس کی وجہ سے عام لوگ کافی زیادہ متاثر ہو رہے تھے۔ٹریفک جام رہتا تھا اور سٹرکوں پرچل رہی گاڑیوں پر لگے لاﺅڈ اسیپکر پر سے دن رات اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے پارٹی گانے زور زور سے بج رہے تھے۔
بہر حال ہمارے جمہوری نظام میں اس طرح کی انتخابی دنگل ہوتی رہتیہے اورہر پانچ سال کے بعد اس طرح کی صورت ِ حال پیدا ہوتی ہے ۔ انتخابات کے دوران دیکھنے کو مل رہا تھا ،تو کوئی پریشانی نہیں تھی لیکن اس ملک میں جہاں تک انتخابات کا تعلق ہے، اس طرح کی صورت حال سے ہمیشہ گزرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پارلیمانی انتخابات ختم ہو تے ہی اسمبلی کے انتخابات سر پر آجاتے ہیں۔اسمبلی کے انتخابات ختم ہو جاتے ہیں تو پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کا بگل بج جاتا ہے۔ ملک میں ہو رہے ان انتخابات پر سالانہ اربوں رو پے خرچ ہو رہے ہیں اور عام لوگوں کا وقت بھی ضائعہو رہا ہے اور ضابطہ اخلاق کی آڑ میں سرکاری ملازمین لوگوں کے مسائل حل کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جاتا ہے۔
غرض اس ملک میں نہ صرف سال بھر عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ان انتخابات کے دوران انتخابی کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل لایا جاتا ہے جس سے سارا کام کاج ٹھپ ہو کے رہ جاتا ہے۔جبکہ عام لوگوں کے کام کھٹائی میں پڑجاتے ہیں،اس طرح عام لوگوں کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔مرکزی سرکار نے اگر چہ ایک نیشن ایک الیکشن کرانے کا من بنا لیا ہے، تاہم اس پر سب سیاسی پارٹیوں اور سیاست سے جُڑے لوگوں کو ایک ہونا چا ہیےتا کہ بار بار ہو رہی ا نتخانی پریشانیوں سے ملک کے عوام کو نجات مل سکے اور ملک کا بے تحاشہ پیسہضا ئع ہونے سے بچ جائے اور ملک کے عوام تعمیر وترقی کی جانب سے آگے بڑ ھیں ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img