جموں: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ماتا آشرم روڈ کے نزدیک جمعے کے روز فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک جوان از جان جبکہ چھ دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے ماتا آشرم روڈ پر اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سات جوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک اہلکار کو مردہ قرار دیا۔
متوفی جوان کی شناخت رام کشور کے بطور کی گئی ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کی پہچان انیل سنگھ، بھوپندر سنگھ، مہی پال سنگھ، سندر پانڈیااور لوکیندر سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔