جمعہ, ستمبر ۱۲, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

جموں وکشمیر :جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

نیوزڈیسک

دنیا بھر کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں نکالنے جانے والے جلوسوں کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع  پر جموں وکشمیر میں مساجد،درگاہوں ،خانقاہوں اہم عمارتوں اور گلیوں بازاروں میں چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ اہم مقامات کو بھی سجایا گیا ہے ۔

شہر شہر اور قریہ قریہ درود و سلام کی محافل منعقد ہورہی ہیں اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔شہر کے قمر واری علاقے میں آج صبح ایک جلوس برآمد ہوا ،جس میں شامل شرکاء نعت خوانی میں محو تھے۔

وادی کشمیر میں اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب آثار شریف حضرتبل سرینگر میں منعقد ہورہی ہے ۔رات بھر یہاں شب خوانی ہوئی اور خصوصی دورود ازکار کی محفل منعقد ہوئی۔

نماز فجر کے بعد یہاں آئے ہوئے زائرین موئے مقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے دیدار سے فیضاب ہوئے ۔یہ سلسلہ نماز ظہر ،عصر ،مغرب اور عشاء کے دوران بھی جاری رہے گا ۔

معراج العالم اسلامی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، جو پیغمبر اسلام ؐکے مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک اورپھر فلک پر سفر کرنے کا عظیم واقعہ ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمان اس تقریب کو انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔

معراج العالم کی تقریب میں عام طور پر نماز، تلاوت قرآن، اور اجتماعات شامل ہوتے ہیں جہاں پیغمبر کے سفر سے متعلقہ تذکرے بیان کی جاتی ہے۔ یہ مسلمانوں کے لیے اسلام کی تعلیمات اور پیغام پر غور کرنے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرنے کی کوشش کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔

جموں و کشمیر وقف بورڈ نے اس سلسلے میںتمام آستانوں، عبادت گاہوں میں انتظامات مکمل کئے ہیں ۔اس سلسلے میں مختلف آستانوں پر بہت سی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

وادی بھر میں آج کے تقریب سعید کے سلسلے میں علماء اسوہ احسنہ پر روشنی ڈال رہے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img