پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
12.7 C
Srinagar

وزیر اعظم نریندر مودی آج ڈوڈہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔
یہ وزیر اعظم کا اسمبلی انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد پہلا دورہ جموں وکشمیر ہوگا جبکہ گذشتہ 42 برسوں میں کسی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ڈوڈہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ڈوڈہ اسٹیڈیم میں آج ایک میگا چنائو ریلی سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس جگہ کو ڈوڈہ،کشتواڑ اور رام بن کا مرکز مانا جاتا ہے۔
دریں اثنا حکام نے ریلی کے پُر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں کڑی سیکورٹی بند و بست کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاص طور پر ڈوڈوہ سپورٹس اسٹیدیم کے گرد و پیش کثیر الجہتی سیکورٹی بندو بست کیا گیا ہے۔
بی جے پی لیڈروں کے مطابق وزیر اعظم کے ڈوڈہ میں چنائو ریلی سے خطاب کے بدولت خطے میں پارٹی کے امید واروں کو

بڑھا وا ملے گا جہاں 18 ستمبر کو 8 اسمبلی سیٹوں کی پولنگ ہونے والی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2014 میں جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران کشتواڑ میں چنائو ریلی سے خطاب کیا تھا اور ان انتخابات میں پارٹی نے 6 میں سے 4 سیٹوں پر کامیابی درج کی تھی۔
بتادیں کہ اسمبلی سیٹوں کی سر نو حد بندی کے بعد اس خطے کی سیٹوں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کی پولنگ 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔بی جے پی نے جموں کی تمام 43 سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کئے ہیں۔
سال 2014 کے انتخابات میں بی جے پی نے جموں خطے میں 25 سیٹوں پر کامیابی درج کی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img