بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

ڈوڈہ:تین خاندانوں نے جموں وکشمیر میں علاحدگی پسندی اور دہشت گردی کی راہ ہموار کی،ریاستی درجہ بھاجپا ہی بحال کرے گی:مودی

نیوز ڈیسک

ڈوڈہ، جموں: وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر کے ڈوڈہ ضلع میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے مختلف موضوعات اور مسائل پر بات کرتے ہوئے این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کو ہدف تنقید بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں خون خرانے ،تشدد اور تباہ کن صورتحال کے لئے تین خاندان ذمہ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان تین خاندانوں نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم نہیں بلکہ اپنے مقاصد کو ہی پروان چڑھایا ۔

نریندرا مودی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا کام بی جے پی ہی کرے گی۔ انہوں نے کانگریس کا نام لیے بغیر کہا کہ اب یہ آئین کو اپنے جیب میں رکھتے ہیں۔ ورنہ کیا مقصد تھا کہ جموں و کشمیر میں دو آئین تھے، جس سے یہاں کے لوگوں کو مرکزی اسکیموں کا فائدہ نہیں پہنچتا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ” آپ کو وہ وقت یاد ہوگا جب دن ختم ہوتے ہی یہاں غیر اعلانیہ کرفیو لگا دیا جاتا تھا۔ حالات ایسے تھے کہ مرکز کی کانگریس حکومت کے وزیر داخلہ بھی لال چوک جانے سے ڈرتے تھے۔ جموں و کشمیر میں اب دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ” ایک وقت تھا جب یہاں کے نوجوان بہتر تعلیم کے لیے ملک کی دوسری ریاستوں میں جانے پر مجبور تھے، آج میڈیکل کالج ہو، ایمس ہو یا آئی آئی ٹی ، جموں وکشمیر میں سیٹیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ اب ہماری بی جے پی جے اینڈ کے یونٹ نے پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا روزگار یوجنا کا اعلان کیا ہے، اگر ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو یہاں پر کالج جانے والے نوجوانوں کو بھی سفری الاؤنس دیا جائے گا۔ بی جے پی ایک ایسا جموں و کشمیر بنانے جا رہی ہے جو دہشت گردی سے پاک ہو گا اور سیاحوں کے لیے جنت ہو گا۔ مرکز کی بی جے پی حکومت یہاں رابطے کو بھی مضبوط کر رہی ہے تاکہ سیاحت کو مزید وسعت ملے اور آپ لوگوں کے لیے سفر کرنا آسان ہو جائے۔ "

میں آپ کے اس پیار اور احسان کا بدلہ آپ اور ملک کے لیے دو تین گنا محنت کرکے چکاؤں گا۔ ہم مل کر ایک محفوظ اور خوش حال جموں و کشمیر بنائیں گے اور یہ مودی کی ضمانت ہے۔ ہم نے 2014 میں مرکز میں برسراقتدار آنے کے فوراً بعد جموں و کشمیر میں نوجوان قیادت کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی۔

ان کا کہناتھا کہ تین خاندانوں نے جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کی راہ ہموار کی ،جس کا فائدہ ملک کے دشمنوں نے اٹھایا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں ہوئی ہلاکتوں کے حوالے سے بھاجپا وائٹ پیپر جاری کرے گی اور سچ عوام کے سامنے لائے گی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی سے پاک بنا کر سیاحوں کے لئے جنت بے نظیر بنائیں گے ۔محفوظ جموں وکشمیر مودی گارنٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کرکے دہشت گردی کی بینٹ چڑھادیا گیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img