اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

ہندی دیوس: ہندی زبان ہماری اقدار اور قومی اتحاد کو جوڑتی ہے:منوج سنہا

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہندی دیوس پر لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندی زبان ہماری اقدار اور قومی اتحاد کو جوڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ زبان ہماری ثقافت کے اظہار کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا:’ میں ہندی دیوس پر آپ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘ ہندی زبان ہماری ثقافت کے اظہار کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے، جو ہماری اقدار اور قومی اتحاد کو جوڑتی ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘آج ہندی دیوس کے موقع پر، آئیے ایک بار پھر ہندی کے ساتھ ساتھ تمام مادری زبانوں کو فروغ دینے کا عہد کریں’۔
بتادیں کہ ہندوستان میں 14 ستمبر کو ہندی دیوس ایک سالانہ ادبی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد ہندی زبان، تہذیب اور اقدار کو فروغ دینا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img