غزہ سٹی: جنوبی غزہ میں خان یونس کے المواسی علاقہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے، یہ اطلاع فلسطینی نشریاتی ادارے الاقصیٰ ٹی وی نے دی ہے۔
غزہ سول ڈیفنس کے اہلکار کے مطابق حملے کے نتیجے میں پناہ گزینوں کے 20 خیمے منہدم ہو گئے۔ براڈکاسٹر کے مطابق، حملے کے مقام پر تلاش اور راحت سانی کی کارروائیاں "مشکل حالات میں” جاری ہیں۔
دوسری جانب، اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے کہا کہ اسرائیلی طیارے نے فلسطینی تحریک حماس کے "کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر” کو نشانہ بنایا ہے۔
آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا، "کچھ دیر پہلے، آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے کی انٹیلی جنس کے اشارے پر، آئی ڈی ایف نے حماس کے اہم دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو خان یونس میں ہیومینٹیرین ایریا کے اندر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں کام کر رہے تھے۔”
"فضائی حملے سے پہلے، شہریوں کو نقصان کے خطرے کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے تھے”
یو این آئی