جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مشن جموں وکشمیرکو حتمی شکل:45نشستیں ہدف

وزیراعظم مودی کا3انتخابی ریلیوں سے خطاب,جموں صوبہ میں 2اور کشمیرمیں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کا پروگرام

سری نگر : ٓٓآج اور کل جموں میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی انتخابی سرگرمیوں کے بیچ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں و کشمیرشاخ کے جنرل سکریٹری(تنظیم ) اشوک کول نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ،جموں و کشمیر میں 3 انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔جے کے این ایس کے مطابق اشوک کول نے یہاں مقامی صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں ڈویڑن میں2اور کشمیر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 6ستمبر کو جموں میں بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کریں گے اور یہاں2 روزہ دورے پر آئیں گے۔بی جے پی یو ٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ امت شاہ جمعہ کو جموں و کشمیر کے دورے کے دوران وادی کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی امیدواروں نے بدھ کو سری نگر میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے اور بہت سے لوگ ان کی حمایت میں نکلے۔اشوک کول کا کہناتھاکہ کشمیر کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر بھروسہ ہے اور وہ جاری اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کی حمایت کریں گے۔اس دوران بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی ڈوڈہ ضلع میں ہونے کا امکان ہے۔بنیادی ڈھانچے، سیکورٹی اور سیاحت کی ترقی کو اجاگر کرنے کے لیے جو جموں و کشمیر میں پچھلے دس سالوں کے دوران ہوئی ہے، پارٹی کو وزیر اعظم جیسے کرشماتی لیڈر اور ہجوم کھینچنے والے کی ضرورت ہے۔بی جے پی بغیر کسی اتحاد کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔ پارٹی کے جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے کہا ہے کہ بی جے پی وادی کے کچھ حلقوں میں زمینی صورتحال کے لحاظ سے کچھ آزاد امیدواروں کی حمایت کر سکتی ہے۔کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کو مقابلہ دینے کےلئے قبل از انتخابات اتحاد بنایا ہے۔نیشنل کانفرنس51 سیٹوں پر امیدوار کھڑا کر رہی ہے اور کانگریس 32 سیٹوں پر جبکہ دونوں پارٹیوں نے2 سیٹیں چھوڑی ہیں، ایک وادی میں سی پی آئی (ایم) کے لیے اور دوسری جموں ڈویڑن میں پینتھرس پارٹی کے لیے۔جموں ڈویڑن میں نگروٹہ، بانہال، ڈوڈا اور بھدرواہ اور وادی میں سوپور کی 5 سیٹوں پر، نیشنل کانفرنس اور کانگریس دونوں اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گی ،اورا سکو دوستانہ مقابلہ کہاگیاہے۔جموں و کشمیر میں90رکنی اسمبلی کی47سیٹیں کشمیر وادی میں اور43نشستیں جموں ڈویڑن میں ہیں۔ ان میں سے9درجہ فہرست قبائل اور 7 درجہ فہراست ذاتوں کیلئے مخصوص یا ریزرو ہیں۔ قابل ذکرہے کہ بھاجپا کے سابق جنرل سیکرٹری رام مادھو نے بدھ کوسری نگرمیں کہاکہ پارٹی نے کل45سیٹیں حاصل کرنے کا ہدف رکھاہے ،جن میں سے 35جموں ڈویژن اور10کشمیر وادی سے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img