مسٹر قرہ نے کہا کہ یہ الائنس انتخابی فوائد یا حکومت حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس الائنس کا سب سے بڑا مقصد بی جے پی کو یہاں سے نکالنا ہے۔
آزاد امید واروں کے میدان میں اترنے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف صدر نے کہا: ‘یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کو کشمیر میں آزمایا جا رہا ہے اور یہاں ووٹوں کو تقسیم کرنے کا سلسلہ سال 2014 سے شروع ہوا’انہوں نے کہا: ‘ووٹوں کو تقسیم کرکے کشمیریوں کو بے اختیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘اگر لوگوں نے اس وقت بھی کوتاہی کی تو اس کا اثر آئندہ ایک صدی تک پڑ سکتا ہے’۔
اسمبلی انتخابات کے متعلق بات کرتے ہوئے طارق قرہ نے کہا کہ یہ انتخابات ہماری تقدیر کے انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لین دین کے نہیں بلکہ لوگوں کے تشخص کے انتخابات ہیں۔