جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
19.4 C
Srinagar

پلوامہ میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار، ہینڈ گرینیڈ بر آمد: پولیس

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک ملی ٹنٹ معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ایک گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔گرفتار شدہ کی شناخت ارسلان احمد شیخ ولد مشتاق احمد شیخ ساکن کریم آباد کے طور پر کی گئی ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی پیش رفت میں پلوامہ پولیس نے کریم آباد کراسنگ پر ناکے کے دوران ایک دہشت گرد معاون کو گرفتار کیا جہاں اس مشکوک فرد کو روکا گیا تھا’۔انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت ارسلان احمد شیخ ولد مشتاق احمد شیخ ساکن کریم آباد کے طور پر کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک ہینڈ گرینیڈ بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ ملزم نے ناکہ پر گرینیڈ چلانے کا منصوبہ بنایا تھا جو سیکورٹی فورسز اور عام لوگوں کے لئے ایک خطرہ تھا’۔ ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک حملے کو ٹالا گیا اور اس طرح کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے دیا گیا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔ 

Popular Categories

spot_imgspot_img