جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت 47 دنوں کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی

ڈھاکہ: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت 47 دنوں تک معطل رہنے کے بعد بدھ کو بیناپول لینڈ پورٹ سے ریل کے ذریعے دوبارہ شروع ہوئی۔
‘ڈھاکہ ٹریبیون’ کی طرف سے شائع ہونے والی یو این بی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بیناپول لینڈ پورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضا الکریم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام کے درمیان بات چیت کے بعد تجارت بحال ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں جولائی میں حکومت مخالف طلبہ تحریک اور عوامی مظاہروں کے دوران ہندوستانی حکومت نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کئی احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔ ان اقدامات میں 19 جولائی سے دونوں ممالک کے درمیان مال برداری اور ریلوے کے ذریعے سفر کو معطل کرنا شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں 5 اگست کو عوامی بغاوت کے بعد عوامی لیگ کی حکومت گر گئی تھی اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ملک چھوڑنا پڑا تھا۔ اس کے بعد ملک میں عبوری حکومت قائم ہوئی اور حالات معمول پر آگئے۔
بنگلہ دیش کے ریلوے حکام نے 12 اگست کو اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کو ایک خط بھیجا، جس میں تجارت اور مسافروں کی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیناپول امپورٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر محسن ملن نے کہا کہ لینڈ پورٹ کے ذریعے ریلوے سے تجارت کی بحالی سے تاجروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img