ہفتہ, اگست ۳۰, ۲۰۲۵
23.2 C
Srinagar

پی ڈی پی ترجمان طاہر سعید پارٹی سے مستعفی

سری نگر: پی ڈی پی کے ترجمان طاہر سعید نے پیر کے روز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے پیر کے روز’ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ‘بھاری دل کے ساتھ میں پی ڈی پی کے ساتھ اپنی دس سالہ رفاقت کو ختم کر رہا ہوں’۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘میں محبوبہ مفتی صاحبہ اور پارٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
طاہر سعید نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پارٹی صدر کے نام اپنا استعفیٰ نامہ بھی پوسٹ کیا ہے۔

انہوں نے اس خط میں لکھا ہے: بھاری دل کے ساتھ میں پی ڈی پی کے ساتھ اپنی دس سالہ رفاقت کو ختم کر رہا ہوں، میں محبوبہ مفتی صاحبہ اور پارٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

ان کا کہنا ہے: ‘پارٹی اور لوگوں کو خدمت کرنے سے اچھا تجربہ حاصل ہوا ہے’۔وہ اپنے استعفیٰ نامے کا اختتام ایک اردو شعرسے کرتے ہیں کہ "تیرے بدلنے کا دکھ نہیں ہے مجھے میں تو میرے یقیں پہ شرمندہ ہوں”۔

بتایا جاتا ہے کہ طاہر سعید ترہگام اسمبلی حلقے کا منڈیٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراض ہے۔پارٹی نے اس حلقے کا منڈیٹ محمد افضل وانی کو دینے کا فیصلہ لیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img