جمعہ, اگست ۲۹, ۲۰۲۵
27.1 C
Srinagar

جموں میں سنجوان ملٹری بیس کے قریب فائرنگ، فوجی جوان جاں بحق

جموں :  فوج نے جموں میں سنجوان ملٹری بیس کے قریب دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے دوران ایک فوجی زخمی ہوا ہے،جو بعد میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ آس پاس مزید سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ایک فوجی سنٹری نے فوجی کیمپ کے باہر مشتبہ سرگرمی دیکھنے کے بعد فائرنگ کی۔ اس واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جس کے بعد جموں میں سنجوان آرمی کیمپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ اس دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ جائے وقوعہ پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ اس واقعے سے علاقے میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں اور اعلیٰ سطحی ٹیمیں تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ رہی ہیں۔ انتظامیہ نے مقامی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر سیکورٹی فورسز کو دیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ سنٹری نے شہر کے مضافات میں واقع سنجوان چوکی کے قریب کچھ مشکوک افراد کی نقل و حرکت دیکھی جس کے بعد اس نے فائرنگ کردی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن فوج کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور مقامی پولیس نے فوری طور پر مکمل تحقیقات کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اس سے پہلے فروری 2018 میں دہشت گردوں نے سنجوان فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ اس واقعے میں تین فوجی شہید اور ایک شہری ہلاک ہوا۔ اس واقعے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img